رنگ پاشی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - رنگین پانی چھڑکنا (کپڑوں یا جسم پر ہولی یا نوروز میں)۔ "کسی جا نازنینوں کے جلسے اور رنگ پاشی کی تصویر ہے۔"      ( ١٨٨٢ء، طلسمِ ہوشرُبا، ٥٤٠:١ ) ٢ - رونق، دل کشی، خوبصورتی۔  ہر ایک غنچہ سے ازبکہ رنگ پاشی ہے ہوا ہے مثلِ چمن سرخ دامن کہسار      ( ١٨٠٦ء، ایمان، ایمانِ سخن، ٦٠ )

اشتقاق

فارسی اسم 'رنگ' کے ساتھ 'پاشیدن' مصدر سے حاصل مصدر 'پاشی' ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٢ء میں "طلسمِ ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - رنگین پانی چھڑکنا (کپڑوں یا جسم پر ہولی یا نوروز میں)۔ "کسی جا نازنینوں کے جلسے اور رنگ پاشی کی تصویر ہے۔"      ( ١٨٨٢ء، طلسمِ ہوشرُبا، ٥٤٠:١ )

جنس: مؤنث